Blogroll

header ads

کورونا کی دوسری لہر،26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا کے باعث ملک بھر میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ،دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں،امتحانات 15 جنوری کے بعد ہوں گے، میٹرک کے امتحانات مارچ کے بجائے مئی جون میں ہونگے،نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا،شفقت محمود کاکہناتھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گی ،ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے ،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے،بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے توہسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا،ہم نے ہر صورت کورونا سے بچاوَ کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیٹ اور دوسری انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

0 Comments:

Post a Comment