Home »
» وزیراعظم نے ریپ کے مجرموں کو 'نامرد' کرنے کا قانون لانے کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے ریپ کے مجرموں کو 'نامرد' کرنے کا قانون لانے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا اور رائے دی کہ ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے پھانسی کی حمایت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کےلیے کیسٹریشن (جنسی صلاحیت سے محروم کرنا) کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی، ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، سخت سے سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ خواتین یا بچے بلاخوف وخطر اپنی شکایات درج کراسکیں گے جب کہ متاثرہ خواتین وبچوں کی شناخت کے تحفظ کا بھی خاص خیال رکھا جائےگا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بتایاگیا کہ قانونی ٹیم نے 'ریپ قانون آرڈیننس' کے مسودہ پر کام مکمل کرلیا ہے، خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، اور گواہوں کا تحفظ قانون کا بنیادی حصہ ہوگا۔
Related Posts:
کورونا وائرس، لاک ڈائون کھلنے اور شہریوں کی بے احتیاطی ، مزید 32 ہلاکتیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اتنے زیادہ کیسز رپورٹ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائےاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد1133 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2164 نئے کیسز سام… Read More
کیا آپ یقین کریں گے اس خاتون کی عمر 63 برس ہے، مگر کیسے؟ اپنا راز سب کو بتادیاتائیوان کی ایک اداکارہ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے جو اپنی اصل عمر سے اس قدر کم نظر آتی ہے کہ کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں۔ اس اداکارہ کا نام شین میفن ہے جس کی عمر اس وقت 63سال ہے۔ اس نے 1975ءمیں مقابلہ حسن جیتا ت… Read More
Nida Yasir, husband Yasir Nawaz diagnosed with coronavirusMorning show host Nida Yasir- along with her husband Yasir Nawaz, and their daughter have all been diagnosed with corona virus reportedly. "Only Yasir, our daughter and I are positive, not my crew," Nida told a local pub… Read More
Canadian woman invents ‘hug glove’ to embrace motherWith social distancing the new norm, a woman in Canada has come up with the "hug glove", made up of a plastic tarp with four sleeves hanging from a clothesline to safely hug her mother.In the southern Ontario city of Guelph, … Read More
Corona Virus UpdatesCORONAVIRUSPAKISTANCONFIRMED CASES55447DEATHS1146SINDH22491PUNJAB19557BALOCHISTAN3306KP7685ISLAMABAD1592GB619AJK197… Read More
0 Comments:
Post a Comment