Blogroll

header ads

وزیراعظم نے ریپ کے مجرموں کو 'نامرد' کرنے کا قانون لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔۔۔.

حکومت کا چینی کمیشن رپورٹ کی سفارش پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی کمیشن رپورٹ میں آئے ناموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔

کیا چکن میں بھی کورونا وائرس پایا جاتا ہے؟

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔۔۔

گنجے مردوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق؟

یک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گنجے مردوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔

ملالہ یوسف زئی کا بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر آواز بلند کردی۔۔

آئی سی سی چیمپئن شپ میں بھارت سے سیریز نہ ہونے پر دکھ ہے، ناہیدہ خان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئن شپ میں بھارت سے سیریز نہ ہونے پر دکھ ہے، اگر سیریز ہوتی تو اچھا مقابلہ ہوتااور پاکستانی ٹیم اس سیریز میں بھارت کو ہراسکتی تھی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ویمن چیمپئن شپ کی سیریز کے میچز گزشتہ برس جولائی سے نومبر کے درمیان ہونا تھے لیکن بھارتی حکومت کی کھیل مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے سیریز منعقد نہ ہوسکی اور اس سال آئی سی سی نے دونوں ٹیموں میں سیریز کے پوائنٹس یکساں تقسیم کردیے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ بیٹر ناہیدہ خان کہتی ہیں کہ وہ آئی سی سی کے فیصلے پر تو تبصرہ نہیں کرسکتیں لیکن اگر سیریز ہوتی تو اچھا مقابلہ ہوتا،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ہرکوئی دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں ٹاپ ٹیموں کو ہرایا ہے اور وہ اس سیریز میں بھارت کو بھی ہراسکتی تھی۔

2009ء میں پاکستان کی جانب سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ناہیدہ خان نے اب تک 53 ٹی ٹوئنٹی اور 59 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 

وہ کہتی ہیں کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان ویمن کرکٹ نے بہت ترقی کی ہے سب سے مثبت بات یہ ہے کہ گزشتہ10 سال کے دوران کئی نئی پلیئرز سامنے آئی ہیں۔

ناہیدہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان ویمن ٹیم بہت جلد دنیا کی 4 بہترین ٹیموں میں جگہ بنالے گی۔

موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسپورٹس کی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں،کرکٹ میچز تو نہیں ہورہے لیکن یہ وقت ضائع نہیں کرنا، کوشش کررہے ہیں کہ اپنی فٹنس برقرار رکھیں، سوچ یہی ہے کہ جہاں جہاں موقع ملے اپنی فٹنس پر کام کرتے رہیں تاکہ جب بھی واپسی ہو خود کو تیار رکھیں۔

ناہیدہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر پر ہی جم بنایا ہوا ہے جس میں ٹریننگ کرتی ہیں اور جب موقع ملتا ہے پارک جاکر رننگ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ پر سوشل ڈسٹنس برقرار رکھنا عجیب تو ہوگا لیکن صورتحال کے مطابق ہی فیلڈ پر رویہ رکھنا ہوگا کیوں کہ سب سے پہلے سیفٹی ہوتی ہے، اس سے کھیل کے جوش میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک سوال پر ناہیدہ خان نے کہا خواتین کی پی ایس ایل بھی ہونی چاہیے، بطور پلیئر میری خواہش ہے کہ لڑکیوں کی لیگ ہو، انڈیا بھی آئی پی ایل کے ساتھ خواتین کا ایونٹ کررہا ہے، اگر بڑی ٹیموں کی ٹاپ پلیئرز آئیں گی تو پاکستانی کرکٹرز میں بھی بہتری آئے گی۔

منشیات کے الزام میں گرفتار سری لنکن فاسٹ بولر پر مکمل پابندی عائد


سری لنکا کرکٹ بورڈ نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار  فاسٹ بولر شیہان مدوشانکا کی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔

 2 روز قبل سری لنکن پولیس نے ایک سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق منشیات کیس کی مکمل انکوائری تک مدوشانکا کرکٹ کی  کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رنگ دیکر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے: پالپا

پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رخ دےکر اصل کرداروں کو بچانےکی کوشش ہو رہی ہے۔

ترجمان پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجن کے رن وے پر لگنے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا سوالیہ نشان ہے جب کہ ایمرجنسی لینڈنگ کےلیے لمبا روٹ دینا بھی قابل تفتیش ہے۔

پالپا ترجمان نے کہا کہ پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جا رہا ہے، تحقیقات کو غلط رخ دےکر اصل کرداروں کو بچانےکی کوشش ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سابق چریرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور مزدور یوینیوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کر دیا ۔

رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ حکومت طیارہ حادثہ کمیشن کی از سر نو تشکیل کرے، کمیشن میں پائلٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے میں تمام ٹریڈ یونین سرگرمیوں کو بحال کرے اور لازمی سروس ایکٹ کو ختم کیا جائے۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کی تحقیقات کے لیے ائیربس کمپنی کے ماہرین بھی پاکستان میں موجود ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے بھی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

پولیس ناکے ختم کر کے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رات گئے اسلام آباد کے علاقے ترنول تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔

کورونا کے باعث ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمد میں 90 فیصد کمی آئی: رپورٹ

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے ائیر پورٹ پر مسافروں کی آمد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ائیرپورٹس اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 4 ہزار سے زائد ائیرپورٹس پر 2019 میں ماہانہ اوسطاً 75 کروڑ مسافروں نے سفر کیا۔

آئی ایف سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 میں ائیر پورٹس پر مسافروں کی آمد میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پہلے ائیر پورٹس کی آمدنی 172 ارب ڈالر رہنے کے اندازے تھے جب کہ اب کورونا کے بعد 74 ارب ڈالر آمدنی کے اندازے ہیں۔

 آئی ایف سی کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے بیشتر ائیرپورٹس کی ریٹنگ آؤٹ لک منفی کی ہے

22 مئی کو کراچی کے علاقے جناح گارڈن میں بد قسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم 'سکہ' ریلیز ہو گئی۔


اس مختصر فلم 'سکہ' میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے صداکاری کی ہے اور فلم میں دو خواتین کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہیں۔

زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم کی ہدایت کاری احمد صارم نے کی ہے جس میں زارا عابد نے ہی دونوں خواتین کا کردار ادا کیا ہے جن کی زندگیاں تو مختلف ہیں لیکن خواہشات ایک سی ہیں۔


اس ضمن میں مختصر فلم 'سکہ' کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے سال اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی اور اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے اس فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھری تھی'۔

نوجوان ہدایت کار نے بتایا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہ رہے تھے، ان کے چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس پر اپ لوڈ کی جانے والی پہلی فلم 'سکہ' ہے جس میں زارا عابد نے اداکاری کی تھی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

Senator Faisal Javed says PTV to air 'Ertugrul' seven days a week

Following the growing viewership of historic drama Dirilis: Ertugrul in Pakistan, Prime Minister's aide on Information Broadcasting and Heritage, Senator Faisal Javed on Monday said that the Pakistan Television Network (PTV) has been directed to air the famed Turkish series seven days a week.

Taking to Twitter, Javed said that the national broadcaster is trying to speed up the dubbing process with an aim to air one episode everyday.

"All seasons of this epic serial ll be broadcast insha'ALLAH."

He also shared plans on converting the state-run television into high definition (HD) display to upgrade the experience for viewers.

Last week, Riyaad Minty, an official of Turkey's TRT TV revealed that the show had surpassed 200 million views on TRT Ertugul BY PTV channel and is nearing 3 million subscribers.

"We've now passed 200 million views in Urdu and getting close to 3 million subscribers," he wrote on Twitter.

The historical fiction series is being aired on PTV on special directives of Prime Minister Imran Khan.