Blogroll

header ads

وزیراعظم نے ریپ کے مجرموں کو 'نامرد' کرنے کا قانون لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔۔۔.

حکومت کا چینی کمیشن رپورٹ کی سفارش پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی کمیشن رپورٹ میں آئے ناموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔

کیا چکن میں بھی کورونا وائرس پایا جاتا ہے؟

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔۔۔

گنجے مردوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق؟

یک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گنجے مردوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔

ملالہ یوسف زئی کا بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر آواز بلند کردی۔۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا



انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی پاکستان میں کورونا وائرس نے لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد وار تیز کر دیئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تقریبا تین ہزار نئے کیسز سامنے ا ٓرہے ہیں جس نے حکام اور پاکستانی عوام دونوں کو ہی تشویش میں مبتلاکر دیاہے تاہم اس کے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں میںڈ الر 90 پیسے مہنگا ہو گیاہے اور 164روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی حالات برابری پر ہی چل رہے ہیں کبھی مارکیٹ نیچے گر جاتی ہے تو کبھی واپس آجاتی ہے ، واضح برتری کے آثار صبح سے اب تک دکھائی نہیں دیئے ہیں ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد میں کبھی گراوٹ تو کبھی بہتری آتی رہی تاہم اب انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 970 پر پہنچ گیاہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج 2964 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 72 ہزار 460 ہو گئی ہے جبکہ مزید 60 افراد وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی تعداد 1543 ہو گئی ہے ۔

وہ مسلمان ملک جو اس سال اپنے شہریوں کو حج کیلئے نہیں بھیجے گا

وہ مسلمان ملک جو اس سال اپنے شہریوں کو حج کیلئے نہیں بھیجے گا

جکارتہ دنیابھرمیں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انڈونیشیا نے اس سال اپنے شہریوں کے حج پر نہ بھیجنے کااعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز نے انڈونیشین میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کے لیے رواں برس حج پروگرام منسوخ کرنے فیصلہ کرلیا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

انڈونیشیاکی ویب سائٹ جکارتہ گلوب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے جس کے نتیجےمیں برسوں سے مذہبی فریضے کے منتظر مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

وزیر مذہبی امور فچوری راضی کا کہنا تھا کہ 'سعودی عرب نے اب تک کسی بھی ملک کو حج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کا حج کا سفر منسوخ کیا جائے، ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا اور ہم جانتے ہیں کہ کئی شہری دلبرداشتہ ہوں گے'۔

اس سے قبل انڈونیشیا کی حکومت نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے 20 مئی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا تو ہم اپنا پروگرام منسوخ کریں گے۔

حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کی انشورنس پی آئی اے کو نہیں ملے گی بلکہ کس کو ملے گی ؟ بڑی خبرآ گئی

حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کی انشورنس پی آئی اے کو نہیں ملے گی بلکہ کس کو ملے گی ؟ بڑی خبرآ گئی

کراچی عید الفطر سے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ کراچی کی ماڈل کالونی میں رہائشی گھروں پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافرجان کی بازی ہار گئے تاہم صرف ہی دو ہی زندہ بچ پائے لیکن اب یہ انکشاف ہواہے کہ پی آئی اے طیارے کی انشورنس کی رقم غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے اور مسافروں کی انشورنس کا معاملہ سامنے آ گیاہے ، پی آئی اے نے تباہ ہونے والا طیارہ 2014 میں غیر ملکی کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا تھا ، پی آئی اے ہر ماہ ساڑھے تین لاکھ ڈالر طیارے کی لیز کی مد میں اداکرتا تھا تاہم طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کی انشورنس کی دو کروڑ ڈالر کی رقم پی آئی اے کی بجائے غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ مسافروں کی انشورنس کی رقم قوائد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائے گی ، مسافروں کو فی کس 50 لاکھ روپے انشورنس کی مد میں ادا کیے جائیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانس سے طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچی تھی جو کہ تحقیقات کے بعد واپس چلی گئی ہے ۔

طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور بلیک باکس مل چکاہے جو کہ تحقیقات میں سب سے اہم سمجھا جاتاہے ۔طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے دونوں مسافروں نے بھی تحقیقاتی ٹیموں کو اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔


سائرہ کو طلاق اور صدف سے شادی، مسلسل تنقید پر شہروز نے خاموشی توڑ دی

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو اس پر صارفین کی جانب سے الزامات اور تنقید کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شہروز اور صدف کی شادی کی خبر سنتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے غیر معمولی رد عمل کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز کی طلاق کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صدف اور شہروز پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین سائرہ یوسف کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر صدف اور شہروز کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور ان پر تنقید و الزامات کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

اس ضمن میں اداکار شہروز سبزواری بھی چپ نہ بیٹھ سکے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کا جواب اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا۔

اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'جو کچھ میرے اور میرے خاندان کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، میں حلفاً کہتا ہوں کو میری اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ کوئی عورت بشمول صدف کنول یا بے وفائی نہیں ہے'۔

شہروز نے الزامات لگانے والوں کو کہا کہ ‘میں یہ کھلا چیلنج دے رہا ہوں جو بھی کہتا ہے کہ کسی عورت کی وجہ سے میں نے سائرہ کو طلاق دی ہے تو وہ سامنے آکر اس بات کا ثبوت دے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے اور سائرہ نے بہت کوشش کی کہ ہمارا رشتہ نہ ٹوٹے لیکن ہماری بہت ہی ذاتی وجہ سے علیحدگی ہوئی جو کہ ہم حل نہیں کر سکے، سائرہ کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا رشتہ مبارات کے تحت بے حد عزت اور احترام کے ساتھ ختم ہوا۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’میں یہ ویڈیو اپنی بیٹی کے لیے بنا رہا ہوں کیونکہ وہ آج سے 4 یا 5 سال بعد مجھ سے پوچھے گی یہ سب کیا ہے تو اس پر میرا جواب یہ ہوگا‘۔

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی



اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔

نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع  8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی ہے اور اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی  ہے جس کےبعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح سیونگ اکاونٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ  پینشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کی کم کرکے پینشن اور بہبود اکاونٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔

 شرح منافع میں کمی کا اطلاق دو جون سے ہوگا۔

ملالہ یوسف زئی کا بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت  پر آواز بلند کردی۔

ملالہ یوسف زئی بطور سماجی کارکن معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں پر اکثر اپنی آواز بلند کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ سمیت ان جیسے دیگر افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ  احمود آربیری،  بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں‘۔

ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

آخر میں انہوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ   #BLACK LIVES MATTERS یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا میں سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح محفوظ بنایا جائے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔

فیس بک کی نئی اور دلچسپ ایپ 'وینیو' کیا ہے؟

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے حال ہی میں صارفین کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا نام 'وینیو' ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی نئی پروجیکٹ تجربہ کرنے والی ٹیم نے حال ہی میں ایک ایپ 'وینیو' متعارف کرائی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایپ صارفین کو آن لائن براہ راست ایونٹس دکھانے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ لائیو ایونٹس کے دوران ایپ صارفین کو سوالات، پول اور لائیو چیٹ کرنے کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

Embedded video

یہ ایپ ایونٹس کی میزبانی کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے سے صارفین کو ایونٹ کے دوران ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کا موقع مل سکے گا۔

خیال رہے کہ 'وینیو' ایپ فیس بک کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں متعارف کرائی جانے والی تیسری ایپ ہے، اس سے قبل فیس بک نے سب سے پہلے ایک ویڈیو بنانے والی ایپ اور وائس کالز سے متعلق ایپ متعارف کرائی تھی۔