Blogroll

header ads

حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کی انشورنس پی آئی اے کو نہیں ملے گی بلکہ کس کو ملے گی ؟ بڑی خبرآ گئی

حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے کی انشورنس پی آئی اے کو نہیں ملے گی بلکہ کس کو ملے گی ؟ بڑی خبرآ گئی

کراچی عید الفطر سے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ کراچی کی ماڈل کالونی میں رہائشی گھروں پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافرجان کی بازی ہار گئے تاہم صرف ہی دو ہی زندہ بچ پائے لیکن اب یہ انکشاف ہواہے کہ پی آئی اے طیارے کی انشورنس کی رقم غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے اور مسافروں کی انشورنس کا معاملہ سامنے آ گیاہے ، پی آئی اے نے تباہ ہونے والا طیارہ 2014 میں غیر ملکی کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا تھا ، پی آئی اے ہر ماہ ساڑھے تین لاکھ ڈالر طیارے کی لیز کی مد میں اداکرتا تھا تاہم طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کی انشورنس کی دو کروڑ ڈالر کی رقم پی آئی اے کی بجائے غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ مسافروں کی انشورنس کی رقم قوائد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائے گی ، مسافروں کو فی کس 50 لاکھ روپے انشورنس کی مد میں ادا کیے جائیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانس سے طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچی تھی جو کہ تحقیقات کے بعد واپس چلی گئی ہے ۔

طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور بلیک باکس مل چکاہے جو کہ تحقیقات میں سب سے اہم سمجھا جاتاہے ۔طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے دونوں مسافروں نے بھی تحقیقاتی ٹیموں کو اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔


0 Comments:

Post a Comment