Blogroll

header ads

کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کردے گا: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کر دے گا اور کھلاڑیوں کو اب نئی روایات و قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔

نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن سب سے زیادہ فرق کرکٹ پر پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس میں بال ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ جاتی ہے اور بولرز اسے اپنے تھوک اور  پسینے سے چمکاتے بھی ہیں۔ 

انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ جھٹکا تو کرکٹ کو لگے گا اس کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے، گراؤنڈ میں کامیابی کے بعد جشن منانا ہی کھیل کا اصل حسن ہے لیکن اب بولرز وکٹ لے کر ہائی فائیو نہیں کریں گے، سروں پر ہاتھ نہیں پھیریں گے یا بیٹسمین سینچری بنا کر ایک دوسرے کے گلے نہیں ملیں گے تو یہ ایک دھچکا ہی ہے۔

 وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی کیونکہ ذرا سی لاپرواہی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کی تجویز ہے، اس پر عمل کرنا پڑے گا اور اس کے لیے بولروں کو عادی بھی ہونا پڑے گا لیکن سمجھتا ہوں کہ اس کا کوئی اور حل نکالنا ہو گا کیونکہ پہلے ہی بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہے، بیٹ اور بال میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔

بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بال کو ڈس انفیکٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے بولروں کو نقصان اور بیٹسمینوں کو فائدہ ہو گا، بال جب سوئنگ نہیں ہو گا تو کھیل کا توازن ختم ہو جائے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ جب لمبے وقفے کے بعد کھیل شروع ہو گا تو بولروں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوگا، بولروں کے لیے لمبے عرصے کے بعد میدان میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہو گا، بولروں کی فٹنس کا بہت خیال رکھنا پڑے گا، ان پر میدان میں آتے ہی بوجھ ڈالنا خطرناک ثابت ہو گا ۔

Related Posts:

  • ملک میں کورونا سے مزید 38 ہلاکتیں، 1871 نئے کیسز رپورٹملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1403 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66930 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہ… Read More
  • نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیاروزرات تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔وزارت تجارت کے حکام  کا کہنا ہے کہ  نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی آخری مراحل میں ہے جو پہلے اکنامک کوارڈینیشن کمیشن( ای سی سی) سے منظور ہ… Read More
  • پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیالاہور: پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کےبعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی۔فلور ملز ای… Read More
  • اسے دیکھوں یا اس میں ڈوب جاؤںلفظوں اور انسانوں میں بھی اک خاص قسم کی مشابہت اور مماثلت ہوتی ہے، لفظ بھی پیدا ہونے کے بعد بچپن، لڑکپن، جوانی، ادھیڑ عمری اور بڑھاپے سے گزرنے کے بعد موت کے گھاٹ اترتے رہتے ہیں۔ لفظوں کی شکلیں، آوازیں اور معنی بھی تبدیل… Read More
  • کورونا کی ویکسین اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی: امریکی دوا ساز کمپنی کا دعویٰامریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اس سال اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک رہے اور ویکسین کی افادیت ثابت ہوئی تو اکتوبر کے … Read More

0 Comments:

Post a Comment