Blogroll

header ads

10 لاکھ ادارے بند ہوجائیں گے، ایک کروڑ 80 لاکھ بیروزگار اور 2 سے7 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں پابندیوں سے 119ا رب کی آمدنی کم ہوئی، حکومت

اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اثرات دیگر ممالک کی نسبت کم ہے‘پاکستان میں 10لاکھ افراد میں سے یومیہ دو افراد کی اموات ہورہیں ہیں جو دنیا اوربالخصوص خطے میں سب سے کم ہیں۔

گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات میں اضافہ ہوا ہے جو اچھی خبر نہیں ہے‘پچھلے 6دن سے روزانہ کی بنیاد پراوسطاً 24اموات ہورہیں ہیں۔

اگر یہی شرح چلتی رہی تو ایک مہینے میں یہ اموات 720تک ہوسکتی ہیں جبکہ جبکہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں ماہانہ 4ہزار 838 اموات ہوتی ہیں جو کورونا سے زیادہ ہیں مگر ہم نے کبھی ٹریفک کو بند نہیں کیا‘کورونا وائرس کے باعث بندشوں سے پاکستان کا معاشی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

مارچ میں 119 ارب روپے محصولات کم اکٹھے ہوئے یہ کمی 38فیصد ہے، بندشیں جاری رہنے سے دو کروڑ سے 7کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے،بے روزگار ہونے کی تعداد ایک کروڑ 80لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘ 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کے لیے بند ہوسکتے ہیں۔

پاکستان امریکا یا دیگر ملکوں کی تقلید نہیں کریگا ‘ اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے ‘معاشی بندشیں کورونا سے زیادہ مہلک ہیں ‘9مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کریں گے ‘پابندیاں بتدریج ہٹائی جائیں گی‘ہلاکتوں کی سرخ لکیر عبور ہوچکی ہے۔

حفاظتی تدابیر پر 100فیصد عمل کرنا ہے‘ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کرونا مہلک ہو جائے گی ۔وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

0 Comments:

Post a Comment