Blogroll

header ads

ٹوئٹر میں پیغام کو مرضی کے مطابق شیڈول کرنے کا فیچر شامل

سوشل میڈیا کی متعدد ایپس صارفین کو آسانیاں فراہم کرنے اور  ان کے تجربے کو مزید فہم بنانے کے لیے آئے دن نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہیں۔

اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین اپنے ٹوئٹس کا شیڈول ڈرافٹ کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارفین متعدد ٹوئٹر صارفین کو اس حوالے سے پریشانی کا سامنا تھا کہ وہ اپنا پیغام یعنی ٹوئٹ خاص وقت پر پوسٹ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ سائٹ میں شیڈول کا آپشن نہیں تھا اور ایسا کرنے کے لیے انہیں ٹوئٹ ڈیک یا تھرڈ پارٹی ایپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔

ٹوئٹر نے اب اس مسئلے کے حل کے لیے شیڈول اور ڈرافٹ کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے، اس سے قبل یہ فیچر گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جسے چند ہی افراد استعمال کر سکتے تھے۔

اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین اپنے پیغام کو اپنی مرضی کے مطابق شیڈول کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی ٹوئٹر صارف اپنے پیغام کو رات میں پوسٹ کرنا چاہتا ہے تو اس فیچر کے ذریعے وہ اپنا پیغام لکھنے کے بعد گھڑی کے آئیکن پر کلک کر کے پیغام کے وقت اور تاریخ کا اندراج کر سکتا ہے جس کے بعد اس کا ٹوئٹ شیڈول کے مطابق پوسٹ ہو جائے گا۔

0 Comments:

Post a Comment