Blogroll

header ads

پنجاب حکومت نےصوبے میں 26 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، کون کون سی صنعتیں شامل ہیں؟تفصیلات آ گئیں

پنجاب حکومت نےصوبے میں 26 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، کون کون سی صنعتیں شامل ہیں؟تفصیلات آ گئیں

 حکومت پنجاب لاک ڈاؤن میں نرمی کا معاملہ، پنجاب کی 26 سے زائد صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت دیدی گئی، محکمہ صنعت و تجارت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے26مزید صنعتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے،دفاع سے متعلقہ اشیا تیار کرنے والی انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پنجاب بھر میں پاورلومز، فوڈ انڈسٹری، فلاور ملز، پولٹری فیڈ ملز، رائس ملز کو  کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق لائیو سٹاک سےمتعلقہ کاروبارکوبھی اجازت دیدی گئی،حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیارکرنے،سٹوریج-پرنٹنگ، پیکنگ کی اجازت دیدی گئی،دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں کو بھی اجازت دیدی گئی ہے۔
سینی ٹائرز،صابن،ٹشو پیپرز تیار کرنے والے اداروں کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی،اسی طرح آئل اینڈگیس پرڈوکشن کمپنیوں،پاک عرب ریفائنری کمپنی،کھادبنانےوالی فیکٹریوں کو پرڈوکشن،ٹرانسپورٹیشن سٹوریج کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دوکانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جن صنعتوں کو کاروبارکی اجازت دی گئی ان کے الائیڈ شعبوں کو کام کی اجازت ہوگی۔میچ باکس،ایل پی جی آؤٹ لٹس،سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔موبائل فون بنانے والی کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنے والے کارخانے کل سے کھل جائیں گے اورسائیکل، موٹر سائیکل، کار کے انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔


0 Comments:

Post a Comment