لاہور: پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وبا پھیلنے کے پیش نظر مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا تاہم اب صوبے پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میڈیکل کے ضمنی امتحانات لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق پنجاب میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی جو یکم جون سے 20 جون تک جاری رہیں گے۔
پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ ضمنی امتحانات کے لیے 16 مرکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیوٹی دینے والے 81 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ضمنی امتخانات میں کل ایک ہزار 48 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور امیدواروں کے درمیان کم از کم 2 میٹر فاصلہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ماسک کے بغیر امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی اور ضمنی امتخانات کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
0 Comments:
Post a Comment