Blogroll

header ads

کیا آپ کو معلوم ہے سوئی گیس کی دراصل کوئی بو نہیں ہوتی، اس میں بدبو کا اضافہ کب اور کیوں کیا گیا؟ حیران کن تاریخ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے سوئی گیس کی دراصل کوئی بو نہیں ہوتی، اس میں بدبو کا اضافہ کب اور کیوں کیا گیا؟ حیران کن تاریخ جانئے

بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سوئی گیس کی درحقیقت کوئی بو نہیں ہوتی. یہ اصلی حالت میں ہوا میں پھیلی ہوئی ہو تو آپ سونگھ کر نہیں بتا سکتے. پھر اس میں بو کا اضافہ کب اور کیوں کیا گیا؟؟؟ اس کی وجہ دہائیوں قبل پیش آنے والا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ٹیکساس منتھلی کے مطابق یہ واقعہ مارچ 1937ءمیں نیولندن کے ایک سکول میں پیش آی. ہوا یوں کہ سکول میں سوئی گیس لیکیج ہوئی اور گیس بیسمنٹ میں جمع ہوتی رہی. وہاں سینکڑوں کی تعداد میں طالب علم موجود تھے. گیس کی بو نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو احساس تک نہ ہوا
رپورٹ کے مطابق پھر اچانک بیسمنٹ میں گیس جمع ہونے اور آگ لگنے سے ایک زور دار دھماکا ہوا اور 300سے زائد طالب علم لقمہ اجل بن گئے. یہ آج تک کی امریکی تاریخ میں سکول میں پیش آنے والا بدترین واقعہ ہے۔ اس واقعے کے بعد ٹیکساس کے قانون سازوں نے ایک قانون منظور کیا جس میں ریفائنرز کو پابند کر دیا گیا کہ وہ سوئی گیس میں کوئی ایسی تیز بو شامل کریں گے جس سے اس کو سونگھ کر پتا چل سکے کہ کہیں لیکیج ہو رہی ہے یا نہیں۔اس کے بعد یہ طریقہ دنیا بھر میں اپنالیا گیا اور آج ہر جگہ سوئی گیس کی ایک مخصوص بو ہے جسے دور سے سونگھ کر لیکیج کا احساس ہو جاتا ہے۔

0 Comments:

Post a Comment