لاہور>ڈیلی پاکستان آن لائن>کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق کالر ٹیون توسب نے
سن رکھی ہو گی ،یہ کالر ٹیون ریکارڈ کروانے والی خاتون طیبہ سحر سامنے آگئیں۔نجی نیوز چینل سما کے پروگرام نیا دن میں بطور مہمان شرکت کرنے والی طیبہ سحر نے بتایا کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مختلف نام رکھ دئیے ہیں کوئی کورونا آنٹی کے نام سے یاد کرتا ہے تو کوئی کورونا باجی سے بلاتا ہے۔ان دنوں کسی کو بھی کال ملانے پر سنی جانے والی آواز سیدہ طیبہ سحر کی ہے جو پروفیشنل وائس اوور آرٹسٹ اور بینکر ہیں۔طیبہ کا کہنا تھا کہ ایک آواز بار بار سننے سے لوگ تنگ بھی ہوتے ہیں لیکن جب بار بار ایک دروازے پر دستک ہوتی ہے تو کھل جاتا ہے تاکہ لوگ اس پر عمل کریں۔طیبہ اس سے پہلے بھی کئی پروجیکٹ کرچکیں ہیں، ان کا کہنا ہے فون کال ایڈوائزری پر لوگوں مختلف ناموں سے یاد کرنے لگے ہیں
0 Comments:
Post a Comment