قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ شہید پائلٹ کے اہل خانہ کا حوصلہ دیکھ کر مجھے بھی حوصلہ ہوا ہے۔
کراچی میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے، لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
ارشد ملک نے کہا کہ آج کے حادثے میں ہمارے دو پلائٹ ہم سے جدا ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینئرز سے کلیئر کرایا جاتا ہے، جہاز ٹیکنیکل طور پر پوری طرح محفوظ تھا۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مکمل کرے گی۔
ارشد ملک نے کہا کہ اس سانحے میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انکوائری میں فیکٹس اینڈ فیگرز سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انکوائری میں پی آئی اے اور سی اے اے کا کوئی کردار نہیں ہوگا، انکوائری میں فیکٹس اینڈ فیگرز سامنے آئیں گے۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ جہاز میں 99 لوگ تھے جس میں کیبن کریو بھی شامل تھا۔
ارشد ملک نے کہا کہ حادثے کا شکار جہاز آبادی میں ایک گلی میں لینڈ ہوا، کچھ لوگ میڈیا پر شر پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے بتایا کہ وہ ہر لحاظ سے لینڈنگ کے لیے تیار ہے، دوسری دفعہ لینڈنگ کے لیے آتے وقت جہاز کے ساتھ کچھ ہوا۔
0 Comments:
Post a Comment