Blogroll

header ads

افغان ٹرانزٹ تجارت کا پہلا کارگو جہاز گندم اور یوریا لیکر گوادر پہنچ گیا

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین و وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے پہلا کارگو جہاز سامان لیکر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیکر پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا ہے، یہ کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کیلئے سامان لیکر اس ہفتے پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت کے حوالے سے خواب کا شرمندہ تعبیر ہونا ہے، کارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

خیال رہے کہ رواں سال 20 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا تھا کہ بزنس کمیونٹی اور شپنگ انڈسٹری نے گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا ہے۔

0 Comments:

Post a Comment