تائیوان کی ایک اداکارہ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے جو اپنی اصل عمر سے اس قدر کم نظر آتی ہے کہ کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں۔ اس اداکارہ کا نام شین میفن ہے جس کی عمر اس وقت 63سال ہے۔ اس نے 1975ءمیں مقابلہ حسن جیتا تھا اور ماڈلنگ کے بعد اداکارہ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 45سال قبل مقابلہ حسن جیتنے کی اس کی تصاویر دیکھیں اور آج کی دیکھیں تو یوں لگتا ہے کہ اس کی عمر میں
اضافہ ہی نہیں ہوا اور وہ آج بھی عمر کی 20کی دہائی میں کھڑی لگتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شین کو تائیوان کی پرکشش ترین آنٹی کا خطاب دے ڈالا ہے۔ اپنی اس حیران کن حد تک دیرپا خوبصورتی اور جوانی کا راز بتاتے ہوئے شین کا کہنا تھا کہ ”میں صبح کے وقت سوپ پینے کی عادی ہوں۔ عام طور پر میں سوپ میں ادرک کے کچھ ٹکڑے ڈال کر پیتی ہوں۔ میرے خیال میں یہ جلد کی تروتازگی کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس کے علاوہ میں تمام عمر باقاعدگی سے جم میں ورزش کرتی رہی ہوں اور اب بھی کرتی ہوں، اگرچہ مجھے جم جانا اور ورزش کرنا بہت مشکل لگتا ہے، پھر بھی میں ایسا کرتی ہوں۔ میں نے ایک انسٹرکٹر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو مجھے ویٹ ٹریننگ دیتا ہے۔ “
0 Comments:
Post a Comment